اہم خبریں

پی ٹی آئی کے کارکنان کا قیادت سے احتجاج کی کال دینے کا مطالبہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )پی ٹی آئی کے کارکنان کا قیادت سے احتجاج کی کال دینے کا مطالبہ کر دیا۔ کارکنان کا عمر ایوب پر غصہ۔
عمر ایوب مشکل سے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے۔

عمر ایوب اور پی ٹی آئی کارکنان میں دھکم پیل بھی ہو ئی۔ لوگوں نے ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر عمر ایوب خان اور سینیٹر فیصل جاوید خان کو گھیر لیا ۔

سرکاری گاڑی میں کارکنان کو چکما دے کر نکل گئے ۔ کارکنان نے کہا کہ تم لوگوں نے بزدلی کی ہے۔ تم لوگ احتجاج کی کال کیوں نہیں دے رہے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی رہائی کے لیے احتجاج دیں، کارکنان کا عمر ایوب سے مطالبہ ۔ عمر ایوب کی سیکورٹی نےبچا کر گاڑی بٹھا کر روانہ کیا ۔

مزید پڑھیں :پاکستان میں عام آدمی خوف زدہ ہے، علی محمد خان،نکٹا کا رول آج کہیں نظر نہیں آرہا ،شہریار آفریدی

متعلقہ خبریں