اہم خبریں

پی ٹی آئی کی عید ملن تقریب پر پولیس کا چھاپہ، جناح ہائوس پھر سیل ،خواجہ آصف کے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرینگے، ریحانہ ڈار

سیالکوٹ (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کی عید ملن تقریب پولیس نے جناح ہاوس پھر سیل کر دیاریحانہ ڈار کو کارکنان سے ملاقات سے روک دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار نے کہا کہ ہم نے ورکر کنونشن رکھا تھا۔ اس وقت بھی جناح ہاؤس سیل کردیا گیا،آج عید ملن تقریب تھی پھر سیل کر دیا گیا،جناح ہاوس کے ہر طرف پولیس تعینات ہے،شہباز شریف تمہاری حکومت مردہ آباد ہے،

دوسری جانب ریحانہ ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ عید کے تیسرے دن کے یہ مناظر جناح ہاوس سیالکوٹ کے ہیں جسے عید ملن تقریب کے باعث آج ایک بار پھر سیل کر کے پنجاب پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

عید کے دن ایسا ظلم تو مودی کے ہندوستان میں بھی نہیں ہوتا ہوگا جیسا یہاں ہو رہا ہے۔ بولنے کی کہنے کی ہر قسم کی آزادی پر یزیدیت کا پہرہ ہے۔ کہنے کو آزاد ملک میں ہیں لیکن حالات سرینگر کشمیر سے بھی بد تر۔ یہ سب ایک ہارا ہوا شخص خواجہ آصف اپنی زور زبردستی کی طاقت کی ایماء پر کروا رہا ہے تا کہ اس کی جھوٹی اقر چوری کی سیٹ ہاتھ سے نہ چلی جائے۔ لیکن میرا بھی عوام سے وعدہ ہے آخری دم تک تمہارا اور تمہارے یزیدی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کروں گی۔
خیبرپختونخوا میں بجلی بحران،وزیرداخلہ محسن نقوی ، علی امین گنڈاپورکے مابین رابطہ،مذاکرات پر اتفاق

متعلقہ خبریں