اہم خبریں

خیبرپختونخوا میں بجلی بحران،وزیرداخلہ محسن نقوی ، علی امین گنڈاپورکے مابین رابطہ،مذاکرات پر اتفاق

اسلام آباد(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا بحران۔۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور میں رابطہ، وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور نے اپنے تحفظات سے وزیرداخلہ محسن نقوی کو آگاہ کیا.

.لوڈشیڈنگ کے مسلے پروزیرداخلہ اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا کے پی کے میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ پر اگلے 2 روز میں مشاورت اور مذاکرات پر اتفاق۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ افہام و تفہیم سے باہمی غلط فہمیاں دور کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی وزیرداخلہ داخلہ کو گرڈ سٹیشنز کی حفاظت اور تحفظ کی یقین دہانی،محسن نقوی نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو۔تمام وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔
پی ٹی آئی کی عید ملن تقریب پر پولیس کا چھاپہ، جناح ہائوس پھر سیل ،خواجہ آصف کے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرینگے، ریحانہ ڈار

متعلقہ خبریں