اہم خبریں

1لاکھ 30ہزار اساتذہ کی اپ گریڈیشن پر غور شروع

پشاور(بیورورپورٹ)پرائمری ، مڈل ، ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولوں کے1لاکھ 30ہزار اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے لئے پالیسی پر غور شروع کر دیا ہے جس کے تحت وہ پرائمری اساتذہ جنہوں نے بی اے یا بی ایس نہ کیا ہو ان کو گریڈ بارہ سے گریڈ چودہ میں اپ گریڈ یشن نہیں کی جائیگی اس طرح ایس ایس ٹیز اساتذہ کے لئے بھی پالیسی تیار کی جا رہی ہے ، جو اساتذہ ایم ایڈ ہے انہیں گریڈ سترہ میں اپ گریڈ کیا جائے گا ۔ جبکہ گریڈ سترہ سے گریڈ بیس تک جتنے بھی اساتذہ ہیں وہ اپنے چاردر جاتی فارمولے کے تحت ہی اپ گریڈ ہو نگے ۔ سابق صوبائی حکومت نے 1لاکھ تیس ہزار اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی تھی جس کے تحت گریڈ بارہ کے پی ایس ٹی ٹیچرز کو گریڈ چودہ میں ، گریڈ پندرہ کے پرائمری ٹیچرز کو گریڈ سولہ اور گریڈ پندرہ کے سی ٹی اساتذہ کو گریڈ سولہ میں ترقیاں دی جائیگی ، ایس ایس ٹیز کے گریڈ سترہ میں اپ گریڈیشن کی جائیگی جس کا اطلاق رواں سال کے یکم جولائی سے ہو گا ۔ جبکہ چاردرجاتی فارمولے کے تحت گریڈ سترہ کے تقریباً چار ہزار اساتذہ کو ترقیاں ملے گی ۔

متعلقہ خبریں