اہم خبریں

عیدالاضحی :17 تا 19جون تک تعطیلات کی سمری وزیراعظم کو ارسال

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عیدالاضحی :17 تا 19جون تک تعطیلات کی سمری وزیراعظم کو ارسال۔ زرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے عیدالاضحٰی کی 17 تا 19 جون تک تعطیلات کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی۔کابینہ ڈویژن نے عید کی تعطیلات سے متعلق سمری وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کردی جس میں پیر سے لے کر بدھ تک تعطیلات کی تجویز دی گئی ہے۔

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی،ذرائع کے مطابق عید کی تعطیلات 17سے 19جون تک دیئے جانے کا امکان ہے، ہفتہ 15 اور اتوار 16 جون کی پہلے ہی سرکاری تعطیل ہوتی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف عید کی چھٹیوں کی منظوری دیں گے۔کابینہ ڈویژن وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد عید کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
الیکشن کمیشن کا پوسٹ مارٹم اور محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہیے، عمران خان

متعلقہ خبریں