اگر آڈیو درست بھی ہو تو عمران خان نے کون سی چوری کی ہے،اسدعمر کا عمران خان کے حوالے سے دفاعی بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم نے ٹیکس ریٹرن میں گھڑی کی فروخت کاباقاعدہ ذکر کیا ہےسابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اسد عمر نے کہا کہ پتہ نہیں آڈیو لیکس کہاں سے آ رہی ہیں، اگر آڈیو کلپ کو درست مان لیا جائے تو بھی عمران خان نے کون سی چوری کی ہے، انہوں نے گھڑی کی فروخت کا باقاعدہ بتایا اور ٹیکس ریٹرن میں ذکر کیا ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم ہاؤس کی ریکارڈنگ پر بات کرتے ہوءے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس کی ریکارڈنگ ہونا تشویشناک بات ہے، شہباز شریف بھی اس وقت وزیر اعظم ہاؤس میں ہیں، کوئی بھی ریکارڈنگ نہیں ہونی چاہیے، آڈیو ریکارڈنگز سے متعلق ماضی کے عدالتی فیصلے موجود ہیں۔