اہم خبریں

صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کر لی گئی

سرگودھا( اے بی این نیوز   ) صنم جاوید اور عالیہ حمزہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش۔ عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی موسی ٰخیل میں درج مقدمہ میں ضمانت منظور کر لی۔ شفقت اعوان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی دونوں مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے۔

ادھر دوسری جانب لاہور ہائیکورٹمیںصنم جاوید کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت۔ جیل حکام کے مطابق صنم جاوید کی رہائی کی روبکار سرگودھا جیل میں موصول ہوچکی۔

جسٹس محمد وحید احمد خان نے جاوید اقبال کی درخواست پر سماعت کی۔ بیٹی کو ضمانتیں منظور ہونے کے باوجود رہا نہیں کیا جارہا ، موقف۔

مزید پڑھیں :پانچ ماہ میں مہنگائی 37 فیصد سے 11 فیصد پر آگئی ،عظمیٰ بخاری

متعلقہ خبریں