اہم خبریں

راولپنڈی،اندرون شہر میں ٹریفک کا اژداھام، مسئلہ سنگین بن گیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز     )راولپنڈی بالخصوص اندرون شہر بدترین ٹریفک جام کا معاملہ ۔ راولپنڈی کی مرکزی تاجر تنظیمیں شکایات لے کر آر پی او کے پاس پہنچ گئیں ۔ صدر انجمن تاجران شرجیل میر نے کہا کہ اندرون شہر میں سب سے سنگین مسئلہ ٹریفک جام کا ہے جس پر ترجیح بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹریفک جام کے مسائل کی وجہ سے شہریوں نے اندرون شہر بازاروں کا رخ کرنا چھوڑ دیا ۔ موتی بازار خواتین کا بازار ہے وہاں لیڈیز پولیس تعینات کی جائے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی ویڈیو لنک کی تصویر جاری کر نے والے کا پتہ چل گیا

موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی وارداتوں کا بھی نوٹس لیا جائے۔ آر پی او نے کہا کہ موتی بازار میں خواتین پولیس کی چوکی قائم کی جائے گئی۔ شہر میں امن وامان کی فضا قائم رکھنا پولیس اور تاجروں کی ذمہ داری ہے۔ ٹریفک کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گئے۔ آر پی او سے ملاقات کرنے والوں میں شرجیل میر ، طاہر تاج بھٹی سمیت 12 تاجر نمائندے شامل تھے۔

متعلقہ خبریں