لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان ریلوے کے ملازمین کی انوکھی چوری۔ پاورپلانٹ جانے والے کوئلے کی بوگی چوری ہوگئی. تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کے ملازمین کی انوکھی چوری،ساہیوال پاورپلانٹ جانے والے کوئلے کی بوگی چوری ہوگئی.بیرونی ممالک سے آنے والا کوئلہ پورٹ قاسم سے لوڈ ہوااور کوٹڑی ریلوے اسٹیشن پرغائب ہوگیا.
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات ،عوام کے لئے بڑی خوشخبری ۔۔!
کوئلہ منگوانے والی کمپنی نے انکوائری کی درخواست دے دی جبکہ دوسری جانب انکوائری آفیسر ریلوے اہلکاروں کو بچانے کے لئے میدان میں آگئے. ریلوے حکام نے وضاحت پیش کی کہ کوئلہ بوگی میں سوراخ ہونے سے ضائع ہوگیاہے .















