اہم خبریں

رحیم یار خان: ٹائر پھٹنے سے بس الٹ گئی، خاتون سمیت 3 مسافر جاں بحق

رحیم یار خان (نیوز ڈیسک )موٹروے ایم 5 اقبال آباد انٹر چینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے مسافر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں: غیر یقینی سیاسی صورتحال معیشت پر منفی اثر ڈال رہی ہے: اسٹیٹ بینک کا انتباہ
پولیس کے مطابق حادثے میں خاتون سمیت 3 مسافر جاں بحق جبکہ 34 افراد زخمی بھی ہوئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا

جہاں امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس اسلام آباد سے کراچی جارہی تھی۔

متعلقہ خبریں