اہم خبریں

سندھ میں میٹرک کے امتحانات مذاق بن گئے

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ میں میٹرک کے امتحانات مذاق بن گئے، وقت سے قبل پیپر آؤٹ ہونے کی روایت برقرار رہی۔

کراچی میں میٹرک کے فزکس کا پرچہ شروع ہونے سے 40 منٹ پہلے وائرل ہو گیا جبکہ واٹس ایپ گروپوں میں حل شدہ پرچہ بھی وائرل ہوا۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی سفیر کی ملاقات ،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا

کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز 7 مئی سے ہوا، بورڈ کے تحت اب تک کےتمام پرچے مقررہ وقت سے پہلے وائرل ہوئے۔

کئی امتحانی مراکز میں ضرورت سے زیادہ طلبا کا سینٹر لگنے کی شکایات بھی آئیں جبکہ کچھ امتحانی مراکز میں طالبات کو زمین پر بیٹھ کر پرچے دینے پر مجبور کیا گیا۔

متعلقہ خبریں