Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

علی امین گنڈاپور کوارسال کردہ الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل،جواب طلب

پشاور(نیوزڈیسک)پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کیخلاف الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ۔ سماعت کے دوران پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا ارسال کردہ نوٹس معطل کردیا۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وکیل سید سکندر حیات شاہ اور ملک سمیع اللہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت آج ہونیوالی تعلیمی کانفرنس موخر
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے 2022/23 گوشواروں کی وضاحت کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ پچھلے سالوں کے گوشواروں کی وضاحت مانگ رہے ہیں، انہیں اس کا اختیار نہیں ۔

وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2024 کے گوشوارے میں انہوں نے اثاثہ جات کی وضاحت دی ہے۔ ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی اسکروٹنی کے وقت اثاثہ جات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی تھی۔ یہ سب چیزیں الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا اور 22 مئی کو آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔