گوجرانوالہ ،رہنما کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کارکنوں کا پولیس پر حملہ

گوجرانوالہ( نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامیوں نے گوجرانوالہ میں اپنے رہنما کی گرفتاری پر پولیس پر حملہ کردیا۔
مزید پڑھیں: فائبر آپٹک کیبل متعدد پوائنٹس سے خراب ،مرمت کے کام میں تقریباً ایک ماہ لگنے کا امکان
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پولیس پی ٹی آئی رہنما اسد اللہ کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پہنچی لیکن پارٹی کے حامی پہلے ہی وہاں موجود تھے کہ انہوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔

پی ٹی آئی کے حامیوں نے انسپکٹر سمیت متعدد پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس فورس نے وہاں سے بھاگ کر پی ٹی آئی کے حامیوں سے جان بچائی۔