آج بروزہفتہ 20اپریل 2024 موسم کیسا رہے گا؟الرٹ جاری

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )آج رات سے 21 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان ، مانسہرہ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں/ اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ۔
مزید پڑھیں :ستاروں کی روشنی میں آج ہفتہ 20اپریل 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟؟
اس دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔

ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب ،اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں بیشتر مقا مات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر موسلادھار بارش / ژالہ باری کابھی امکان۔ اس دوران شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

ہفتہ کے روز بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ، خیبرپختونخوا ،کشمیر،شمالی/وسطی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):خیبرپختونخوا: چراٹ70، پشاور (ایئر پورٹ 68، سٹی 44)، مالم جبہ 58، دیر (بالائی 49، زیریں 34)، کاکول 43، باچا خان (ایئر پورٹ41)، تخت بائی 35، دروش، سیدو شریف 28، ڈیرہ اسماعیل خان (ایئر پورٹ 24، سٹی 24)، میرکھانی 20، پٹن،مردان 15، پاراچنار،کالام 13، بنوں 12،بالاکوٹ08، چترال 05، پنجاب: اٹک 47،کروڑ(لیہ) 43، بھکر 38، چکوال 33، راولپنڈی (کچہری 31،چکلالہ 25، شمس آباد22)، اسلام آباد (گولڑہ 29، بوکڑہ 27، سیدپور 26، ایئر پورٹ ، زیرو پوائنٹ 23،)، نور پور تھل 28، مری24، نارووال ، جوہر آباد 21، کوٹ ادو 18، ملتان (ایئر پورٹ 15، سٹی 09)، جہلم 13، سیالکوٹ (سٹی 11، ایئر پورٹ 08)، منڈی بہاوالدین 10، بہاولپور( سٹی09،ائیر پورٹ08)، گجرات 07، گوجرانوالہ، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ڈیرہ غازی خان 03، منگلہ 02، سرگودھا سٹی ،لاہور( ایئر پورٹ 01) کشمیر: گڑھی دوپٹہ37،راولاکوٹ 33،مظفر آباد(ایئر پورٹ 20، سٹی 23)، کوٹلی 18، بلوچستان: قلات 26، بارکھان 16، ژوب 13،کوئٹہ (سٹی ،08سمنگلی 04)،پنجگور 05،دالبندین01 ، گلگت بلتستان: استور 05، گوپس 03، چلاس، گلگت اور اسکردو میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : مٹھی 39،شہید بینظیر آباد38، جیکب آباد،موہنجو داڑو اورسکرنڈ37میں ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔