پاکستان سعودی ولی عہدکےدورہ پاکستان کامنتظرہے،وزیراعظم

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ اوروفد کوپاکستان میں خوش آمدیدکہتاہوں،سعودی ولی عہدکی جانب سےپاکستان میں وفدبھیجنےپرمشکورہوں،سعودی وفدکی پاکستان آمدپرخوشی ہوئی، وہ سعودی وزیرخارجہ اوروفدکےاعزازمیں عشائیہ میں گفتگو کر رہے

مزید پڑھیں :سکول میں بچوں کو میکڈونلڈ کھلانا پاکستانیوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے،سینیٹر مشتاق

تھے انہوں نے کہا کہیہ دورہ دوطرفہ تعلقات کوبڑھانےمیں اہم کرداراداکرےگا،آج کی گفتگودونوں ملکوں کےدرمیان نئےدورکاآغازکرےگی،پوراپاکستان سعودی ولی عہدکےدورہ پاکستان کامنتظرہے،ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کےتحت سرمایہ کاری کےمواقع بڑھائیں گے۔عشائیے میں آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیراوروفاقی وزراکی شرکت کی۔

مزید پڑھیں :شہبازشریف کےہاتھ میں کچھ نہیں، بانی پی ٹی آئی ہرکسی کیساتھ بات کرنےکوتیارہیں، رئوف حسن