5 ارب ڈالر سرمایہ کاری،سعودی وفد کا 17 اپریل کو دورہِ پاکستان متوقع

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سرمایہ کاروِ اقتصادی ماہرین کا اعلیٰ سطحی وفد کی 17 اپریل کو پاکستان آمدمتوقع ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کی سربراہی میں سعودی سرمایہ کاروں اور اقتصادی ماہرین 17 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسرائیل جوابی کارروائی سےگریز ورنہ بدترین ردعمل آئے گا ،ایران کا انتباہ جاری
سعودی وفد پاکستان میں ریکوڈیک، دیا میر باشا ڈیم ، چھوٹی آئل ریفائنریز کی توسیع سمیت مائینگ و سیاحت کے شعبوں میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے مشاورت کی جائے گی اور ترقیاتی روڈ میپ طے کیا جائےگا۔دو ہفتوں کے بعد مئی میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے جس کے دوران معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی اور پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا آغاز ہوجائے گا۔

پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کے لیے حکومت کی جانے والی کوششیں رنگ لانے لگیں۔ وفد پاکستانی ہم منصبوں سے دیا میر بھاشا ڈیم منصوبے ، چنیوٹ میں مائیننگ منصوبے ،خبیر پختونخواہ میں دو سیاحتی زونز بنانے کے منصوبوں ، ریکوڈیک کے ایک ارب ڈالر کے شیئر ز خریدنے ، تیل کی صفائی کیلئے چھوٹی آئل ریفائنریز کے منصوبوں میں توسیع ، اور خیبر پختونخواہ میں مائننگ کی دو لیزیز کے منصوبوں پر بات چیت و معاہدے کرے گا۔

سعودی وفد پاکستان میں منصوبوں و سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدوں کا ابتدائی کام مکمل کرلے گا ۔ مئی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے جنکی آمد پر سرمایہ کاری کے منصوبوں پر باقاعدہ معاہدوں کو حتمی شکل دیکر پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری شروع کردی جائے گی جو پاکستان کے لیے اقتصادی میدان میں وسیع کامیابیوں کا موجب بنے گی۔