بشریٰ بی بی کو عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچا دیا

راولپنڈی(نیوزڈیسک) بشریٰ بی بی نے عیدالفطر پر اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کی۔ملاقات کا اہتمام اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) کے حکم پر پولیس نے کیا تھا۔بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:معطل اکاؤنٹس کی بحالی، برازیلی جج کا ایلون مسک کیخلاف انکوائری کا حکم

ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عید الفطر پر ملاقات کا انتظام کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے حکام کو حکم دیا کہ عید کے موقع پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کا انتظام کیا جائے اور ہفتے میں ایک بار ملاقات کی بھی اجازت دی گئی۔