Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

وزیر اعظم نے ملکی برآمدات دو گُنا کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد( اے بی این نیوز       )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت برآمدی شعبے کی ترقی پر اعلی سطحی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی آئندہ پانچ سالوں میں ملکی برآمدات دو گُنا کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کر دی،وزیرِ اعظم کی وزارت تجارت کو کامیاب آنٹرپرونور اور اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی بھی ہدایت،
وزیرِ اعظم کی ای کامرس شعبے میں برآمد کنددگان، جو پاکستان میں اپنی مصنوعات بنا کر دنیا بھر میں برآمد کرتے ہیں، کو سہولیات فراہم کرنےکا کہا،وزیرِ اعظم کی وزارت

مزید پڑھیں :مینڈیٹ چور سلیکٹڈ وزیر اعلیٰ کی تسکین کیلئے خواتین کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،پی ٹی آئی

تجارت کو Made in Pakistan برانڈ برآمد کرنے والوں کے مسائل کے فوری حل کی ہدایت کی ہے،وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے برآمدی شعبے کی مکمل استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں. آئی ٹی، گھریو استعمال کی مصنوعات، ٹیکسٹائل اور منفرد شعبوں کی برآمدات کے فروغ کیلئے شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے،ایسی برآمدات جو عالمی ویلیو چینز کا حصہ ہوں انکی صنعت کی ترقی کی حوصلہ افزائی کیلئے سفارشات مرتب کرکے پیش کی جائیں،اجلاس میں وفاقی وزراء جام کمال خان، رانا تنویر حسین، ای-کامرس شعبے کے

مزید پڑھیں :ججز کو دھمکی آمیز خطوط، تحریک انصاف نے فوری تحقیقات کا مطالبہ کردیا

نامور برآمد کنندہ آنٹرپرونورز بشمول یوٹوپیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جبران نیاز، ذیشان شاہ، سلمان احمد اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی،اجلاس کو پاکستان میں برآمدی شعبے کی ترقی کیلئے تجاویز پیش کی گئیں. وزیرِ اعظم کو برآمدی شعبے کی سہولت کیلئے سفارشات اور برآمدات کو فروغ دینے کیلئے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ دی گئی،وزیرِ اعظم کی وزارت تجارت کو تمام اسٹیک ہولڈرز اور آنٹرپرنیورز سے مشاورت کے بعد ملکی برآمدات کو آئندہ پانچ برس میں دوگُنا کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کے ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں :پاکستان میں آج بروز منگل 02 اپریل 2024 کو سونےکی قیمتیں برقرار