کور کمانڈر لاہور کا ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی

لاہور(نیوزڈیسک)کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا سینٹ میری مگدا لینی چرچ کینٹ پہنچے، جہاں ایسٹر کے تہوار میں وہ مسیحی برادری کے ساتھ شریک ہوئے۔

کمانڈر لاہور کور نے کیک کاٹا اور مسیحی برادری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کی دعائیں بھی کی گئیں۔ کورکمانڈر نے قیامِ پاکستان میں مسیحی برادری کے کردارکو سراہا۔

مزیدپڑھیں:ملک بھر میں لاکھوں مسلمان اعتکاف کی نیت سے معتکف ہوگئے

اس موقع پر کورکمانڈر لاہور کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع میں مسیحی برادری کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، مسیحی برادری کے افراد قابل فخر خدمات سر انجام دیتے آرہے ہیں۔

کور کمانڈر نے کہا کہ آئینِ پاکستان تمام شہریوں کو مکمل مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے جب کہ پاسٹر اکرم گِل نے کہا کہ قوم متحد ہے اور منافرت انگیز پراپیگنڈا کو مسترد کرتی ہے۔