الیکشن کمیشن سندھ نے سینیٹ انتخابات کے لیے حتمی فہرست جاری کردی

کراچی (نیوز ڈیسک )الیکشن کمیشن سندھ نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ سے سینیٹ کی 7 جنرل
مزید پڑھیں:حکومت نے آٹا بیرون ملک برآمد کرنے کی اجازت دے دی

نشستوں پر 11 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ صوبے میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چھ، چار آزاد اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا ایک امیدوار سینیٹ انتخابات

میں حصہ لے گا۔سابق وزیر فیصل واوڈا جنرل نشست پر آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے۔ سینیٹ انتخابات کے لیے خواتین کی دو نشستوں پر تین امیدواروں کے

درمیان مقابلہ ہوگا۔دو خواتین امیدواروں کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ ایک آزاد امیدوار ہے۔ ٹیکنوکریٹ کے چار امیدواروں میں دو کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ دو آزاد امیدوار ہیں۔