غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الٰہی اور محمد خان کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور کی انسداد بدعنوانی عدالت (اے سی سی) نے بدھ کو پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،تازہ ترین اپ ڈیٹ

پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق انسداد بدعنوانی

عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ

کر لیا تھا۔19 مارچ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الٰہی پر بدعنوانی کے دو مقدمات میں فرد جرم عائد نہیں کی گئی کیونکہ
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے حکام نے انہیں طبی وجوہات کی بناء پر متعلقہ عدالتوں میں پیش نہیں کیا۔