پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے اور ضم اضلاع میں دہشت گردی کی نئی لہر کے پیش نظر انسداد دہشت گردی کے تمام رینکس اورکیڈر کے افسران اور ملازمین کیلئے ان کی موجودہ بنیادی تنخواہ کے مساوی انسداد دہشت گردی الائونس دینے کافیصلہ کیاہے، اس سلسلے میں صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیہ کے مطابق مذکورہ الائونس کی منظوری صوبائی کابینہ کے 3جنوری کو ہونے والے اجلاس میں دی جاچکی ہے، جس کے تحت انسداد دہشت گردی کے تمام رینکس،کیڈر اور سکیل کے افسران اور ملازمین کو ان کی 2022کے بنیادی پے سکیلز کے مساوی انسداد دہشت گردی الائونس دیا جائے گا،اور اعلامیہ کا اطلاق فوری طورپر ہوگا،تاہم اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ مذکورہ الائونس قابل انکم ٹیکس ہوگا،اس کے علاوہ یہ اس صورت میں دیاجائے گا جب ملازم انسداد دہشت گردی کے سنکشن پوسٹ پر تعینات ہو،اسی طرح کی زول لیو کے علاوہ باقی کسی رخصت یا اوایس ڈی کی صورت میں یہ الائونس نہیں ملے گا،جبکہ کسی بھی ملازم کی انسداد دہشت گردی کے محکمہ سے تبادلے کی صورت میں بھی یہ الائونس فوری طورپر بند ہوجائیگا۔















