جی سی یونیورسٹی کے پروفیسرپر طلبہ کا حملہ،بدترین تشدد

لاہور(نیوزڈیسک)جی سی یونیورسٹی لاہور میں طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے پر متعددطلباء نے پروفیسر کو تشددکا نشانہ بناڈالا۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ایک باوقار تعلیمی ادارہ ہے جو اپنی تعلیمی فضیلت اور تاریخی اہمیت کے لحاظ سے جانا جاتا ہے، لیکن یونیورسٹی بدستوراسکینڈل کی زدمیں ہے۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) میں ایک طالب علم نے طالبہ کو ہراساں کرنے والے اسسٹنٹ پروفیسر پر حملہ کر دیا۔

مزیدپڑھیں:سندھ حکومت کا ہزاروں ٹیچرزبھرتی کرنے کااعلان

اس حوالے سے سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طالب علم پروفیسر کے بال کھینچتے اور مکے مارتے اور تھپڑ ماررہاہے جس کے بعد چند دیگر طلباء بھی اس کے ساتھ شامل ہو گئے اور پروفیسر کوسٹاف روم کی کرسی دے ماری ۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تصدیق کی۔

جی سی یو کے وائس چانسلر نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا اور انکوائری کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔