کنگ سلمان ریلیف سینٹرکے زیراہتمام آئی کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر

اسلام آباد ( رپورٹ پرویز مغل)کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے پاکستان میں اندھے پن اور اس کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں کے علاج کیلئے 4 آئی کیمپس کامیابی سے اختتام پذیرکنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) نے پاکستان میں اندھے پن اور آنکھوں کی بیماریوں سے نمٹنے کیلئے 04 میڈیکل کیمپوں کو سپانسر کیا تھا۔

یہ کیمپ البصر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے معاونت سے الابراہیم آئی ہسپتال کراچی کے تعاون سے منعقد کیے گئے، جس کا مقصد ایسے افراد کو آنکھوں کی دیکھ بھال کی جدید سہولیات فراہم کرنا جو خصوصی علاج تک رسائی سے محروم ہیں یا اس کی استطاعت نہیں رکھتے۔

یہ میڈیکل کیمپ بنیادی طور پر صوبہ سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں میں لگائے گئے جوکہ ایسے علاقے ہیں جہاں آنکھوں کی دیکھ بھال کی خدمات محدود ہیں۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد آنکھوں سے متعلق مسائل کا ابتدائی مرحلے میں پتہ لگانا اور ان کا ازالہ کرنا ہے ۔اس پروگرام کے تحت 23,356 سے زیادہ طبی معائنے ، مزید برآں، 1,656 سے زائد سرجریز اور بینائی کی اصلاح کے لیے ڈاکٹروں کی تجویز کردہ ادویات کے ساتھ 3,788 چشمیں فراہم کرنا ہے۔

یہ کیمپ کراچی، ماتلی، شکارپور ، کنڈیرو میں منعقد کیے گئے، جس سے ان علاقوں کے رہائشیوں کو آنکھوں کی دیکھ بھال کی خصوصی خدمات سے استفادہ کرنے اور اپنی بینائی دوبارہ حاصل کرنے کا موقع ملا۔یہ آئی کیمپس مملکت سعودی عرب کے انسانی مقاصد کے لیے وابستگی اور اندھے پن سے متاثرہ افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ان کی جذبے کی نمائندگی کرتی ہے۔ ان میڈیکل کیمپوں کے ذریعے KSrelief ہزاروں مریضوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہے، جس سے ان افراد کی بینائی کی بحالی اور ایک روشن مستقبل کی امید فراہم کرنا ہے۔