لاہور(نیوز ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انتخابات کیلئے کوآرڈنیٹر کو امیدواروں کی لسٹیں مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے، عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ چند روز میں پارلیمانی بورڈ کو ناموں کی لسٹ فراہم کی جائے۔پنجاب کے الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بڑا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کے دیرینہ کارکنوں کو ٹکٹس جاری کرنے کا عندیہ دیدیاگیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے پنجاب کی9ڈویژن کے کوآرڈی نیٹرز کو حلقوں میں مہم سے متعلق بھی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت،رٹ لسٹ ناموں کیساتھ پارٹی وابستگی، آزادی مارچ میں کیا کردار ادا کیا؟ مکمل پروفائل بھیجی جائے، پنجاب میں اچھے کردار کے حامل اور مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتارا جائیگا۔















