اہم خبریں

بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو کراچی سمیت پورے ملک میں احتجاج کی کال دی جائے گی،سراج الحق

لاہور(نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نتائج میں تاخیر اور لیت و لعل پر تحفظات کااظہار کرتے ہوئے فیصلہ سازوں اور حکمرانوں کو خبردار کیا کہ جماعت اسلامی 2018ء کی طرح الیکشن پر کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دے گی اور دھاندلی ہوئی تو کراچی سمیت پورے ملک میں احتجاج کی کال دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی مینڈیٹ چرانے والوں کے خلاف ہر سطح پر بھرپور مزاحمت کرے گی۔امیر جماعت اسلامی نے الیکشن نتائج کو دیر تک روکے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کا امتحان ہے اور اس سے عوام کے ذہنوں میں ادارہ کے بارے میں شکوک شبہات پیدا ہو رہے ہیں،عوامی مینڈیٹ کا ہر حال میں احترام ہونا چاہیے،جماعت اسلامی آئین اور قانون کی بالادستی اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور سمجھتی ہے کہ عوام ہی کا فیصلہ آخری ہو گا۔امیر جماعت نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں کیوں کہ اب قوم ملک میں حقیقی تبدیلی چاہتی ہے اور یہ تبدیلی اسلامی نظام کی تبدیلی ہے، ماضی کی اور موجودہ حکومتیں بری طرح ایکسپوز ہو گئیں ہیں، ان سے مہنگائی ختم ہوئی نہ یہ سب ملک کر ملک کی معیشت کو بہتر کر سکے، اس وقت عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں، امن و امان کی صورت حال خراب ہے اور ادارے کمزور ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں