راولپنڈی (اے بی این نیوز )چوہدری عدنان کے قتل میں ملوث ملزمان کو مقامی عدالت پیش کر دیا گیا ،ملزمان جنید شاہ اور دانش بھٹی کو سخت سیکورٹی حصار میں جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا،پولیس کی جانب سے ملزمان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی
مزید پڑھیں :نوازشریف کون لیگ کاصدربنانے کافیصلہ ہوا ہے،خواجہ آصف
،ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہونے پر پولیس تحویل میں دے دیا گیا،ملزمان کو مجسٹریٹ مدثر اقبال شاہ کی عدالت پیش کیا گیا ،جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو دوبارہ 8 مارچ کو عدالت پیش کیا جائے گا،ادھر سابق ممبر پنجاب اسمبلی
مزید پڑھیں :سائفر معاملہ،پی ٹی آئی کا جوڈیشل انکوائری کرانے کامطالبہ
چوہدری عدنان قتل کیس میں اہم پیش رفت ہو ئی ہے،مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر اور ایم این اے دانیال چوہدری کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی گئی،مقدمے میں نامزد ملزمان کے نام نو فلائے لسٹ میں شامل کر دیئے گئے،
مزید پڑھیں :ملائیشیاکا 10سال قبل لاپتہ ہونیوالاجہازدوبارہ ڈھونڈنے کا اعلان
قتل میں ملوث گرفتار دو ملزمان کے بیانات کی روشنی میں نامزد ملزمان کے نام نو فلائے لسٹ میں شامل کیئے گئے،اجرتی قاتلوں کے گرفتار ہونے کے بعد نامزد ملزمان کا ملک سے فرار ہونے کا خدشہ تھا،چوہدری عدنان کے قتل کا مقدمہ چوہدری تنویر، دانیال چوہدری،
مزید پڑھیں :بٹ کوائن گزشتہ 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
اسامہ چوہدری، چوہدری چنگیز اور لقمان کامل کے خلاف درج کیا گیا تھا ،اجرتی قاتل جنید حسین اور دانش بھٹی کو راولپنڈی پولیس نے کراچی سے گرفتار کیا ،چوہدری عدنان کو 12 فروری کی شام پولیس لائن ہیڈ کوارٹر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں :بیرسٹر گوہر نے بلاول کو آڑے ہاتھوں لے لیا