اہم خبریں

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،3 خوارجی دہشتگرد ہلاک

پشاور(نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس ٹیم پر حملہ کر کے دو اہلکاروں کو شہید کر دیا۔

لوگوں نے سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ عوام نے خوشی سے ایف سی اہلکاروں کو کندھوں پر اٹھا لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ معصوم لوگوں پر حملہ خوارج کا بزدلانہ اقدام ہے۔
مزید پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور

متعلقہ خبریں