اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان ہماراقائدہےاس کیلئےہماری جان حاضر ہے۔ عدالتی حکم کےباوجودعمران خان سےملنےنہیں دیاجارہا۔
اڈیالہ جیل میں تو ہین عدالت ہورہی ہے۔ ہمارےمتعددرہنمااورکارکن سیاسی قیدی ہیں۔ ہم اپنےسیاسی قیدیوں کوسلام پیش کرتےہیں۔ جیل حکام نےکہابانی پی ٹی آئی کیساتھ سیاسی گفتگونہیں کرنی۔
عمران خان کوغیرمعیاری کھانادیاجارہاہے۔ ادھر دوسری جانب شاہد خٹک نے اے بی این سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ ہم حکومتی لوگوں کے کیا دروازے کھٹکھٹائیں گے۔ وہ خود تو ڈگیوں میں جا کے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔ ان کی چیخیں آپ جلد سنیں گے۔
یہ بہت جلد جسٹس یحیی آفریدی کیخلاف بھی تقریریں شروع کرنے والے ہیں ۔ پہلے ان کو اعتراض تھا کہ بشریٰ بی بی پشاور کیوں چلی گئیں۔ جب وہ لاہور جا رہی تھیں تو کہہ رہے تھے لاہور کیوں جارہی ہیں۔ بشریٰ بی بی لندن نہیں بھاگیں،ملک چھوڑ کر نہیں گئیں۔ ہم سیاسی جماعت ہیں مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں :شیر افضل مروت کو موقع دے رہے ہیں ڈسپلن کا مظاہرہ نہ کیا تو کارروائی کرینگے،سلمان اکرم راجہ