اہم خبریں

سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، شیری رحمن

اسلام آباد(نیوز ڈیسک  )وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، جنیوا کانفرنس میں پاکستان کے ریزیلیئنٹ اینڈ ریکوری پروگرام کو اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سمیت تمام ممالک نے سراہا ہے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے خرچے پر بیرون ملک دورے کر رہے ہیں، انہوں نے بیرون ملک پاکستان کا وقار بلند کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے سیلاب متاثرہ ممالک کے لئے لاسٹ اینڈ ڈیمج فنڈ قائم کیا گیا، بھرپور محنت سے جنیوا کانفرنس میں کامیابی حاصل کی، جنیوا کانفرنس میں تمام صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، پاکستان کے ریزیلئنٹ اینڈ ریکوری پروگرام اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت تمام ممالک نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو تباہ کن سیلاب کے تناظر میں اپنے ملک کے سیلاب زدہ علاقوں کی فکر کرنی چاہیے، پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے لوٹ مار کی۔

متعلقہ خبریں