اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جب یہ اسمبلی سے جارہے تھے تب بھی کہا تھا ان کا یہ عمل غیر جمہوری ہے، کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو صورتحال کا اندازہ ہو گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کو اسمبلی میں ویلکم کریں گے لیکن ان لوگوں کو قومی اسمبلی میں واپسی کے لیے اپنے استعفے بھی واپس لینا ہوں گے۔نواز شریف کی واپسی سے متعلق ابھی کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔















