اہم خبریں

معاشی بدحالی کے باعث ترقیاتی عمل سست روی کا شکار ہو گئے

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک  )رواں مالی سال کے چھ ماہ میں وفاقی ترقیاتی پروگرام پر صرف 151 ارب 42 کروڑ روپے خرچ کئے جاسکے، رواں مالی سال پی ایس ڈی پی کی مد میں 727 ارب روپے مختص کئے گئے تھے، دستاویز کے مطابقپی ایس ڈی پی کے تحت چھ ماہ میں 258 ارب روپے 80 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کرنے کی اجازت تھی، وزراتوں اور ڈویژنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 88 ارب 89 کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے منصوبوں پر 25 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی، این ٹی ڈی سی اور پیپکو کے منصوبوں پر 36 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی، ایرا کے ترقیاتی منصوبوں پر 20 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی۔

متعلقہ خبریں