اہم خبریں

پاکستان میں ملکی گیس کے ذخائر تیزی سےکم ہورہے ہیں ،پیٹرولیم ڈویژن

اسلام آباد (نیوز ڈیسک  )پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کے دوران گھریلو شعبہ میں قدرتی گیس کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہو جاتاہے،سوئی کمپنیز گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی تعمیل میں کھانا پکانے کے اوقات کے دوران بلاتعطل گیس فراہم کر رہی ہیں، نیٹ ورک کے آخرمیں وقوع پذیر صارفین کو گیس کے کم پریشر کا مسئلہ در پیش ہو گا،مسئلہ کے ازالے کے لئے سوئی کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو ایل پی جی سلنڈر فراہم کئے جارہے ہیں،پاکستان میں ملکی گیس کے ذخائر تیزی سےکم ہورہے ہیں جس سے گیس کی طلب اور رسد میں خلاء بڑھ گیا ہے،حکومت نے بہتری کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں،اقدامات میں ایل این جی کی درآمد،تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کے لئے ریوارڈ اور ملکی نیٹ ورک میں توسیع پر پابندی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں