پشاور(بیورورپورٹ) پیٹرولیم بحران کے خدشات کے باعث پشاور سمیت صوبے بھر میں گاڑیوں کے پیٹرول ، ڈیزل کی مخصوص حد مقرر کردی گئی ، ایل سیز نہ کھولنے کے باعث پیٹرولیم منصوعات کا بحران پیدا ہونے کے امکانات ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم منصوعات کی لپیٹ میں خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع بھی آنے کے امکانات ہیں پشاور سمیت صوبے بھرکے بعض پیٹرول پمپوں میں پیٹرولیم مصنوعات میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ بعض مقامات پر پیٹرولیم ڈیلرزکے ذرائع نے بتایا کہ مخصوص مقدار میں گاڑیوں کو پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی شروع کردی گئی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم منصوعات کی صورتحال خطرناک ہونے کے امکانات ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہونے کے خطرات پیدا ہو چکے ہیں جبکہ سی این جی بحران پہلے سے ہی موجود ہیں۔















