اہم خبریں

ناصر کھوسہ کا عبوری وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ قبول کرنے سے انکار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ سابق بیوروکریٹ ناصر کھوسہ نے عبوری وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ناصر کھوسہ کی قابلیت، اصول پسندی اور دیانت داری مسلمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ناصر کھوسہ سے رابطہ کیا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کا عہدہ قبول کریں لیکن ناصر کھوسہ نے تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور عہدہ سنبھالنے سے معذرت کی۔خواجہ آصف نے کہا کہ بحیثیت بیوروکریٹ ناصر کھوسہ کا کردار قابل فخر ہے تاہم انہوں نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے ۔

متعلقہ خبریں