اہم خبریں

جنرل (ر) باجو ہ ڈیٹا لیکس کیس،عدالت نے صحافی شاہد اسلم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکردی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) جنرل (ر) باجو ہ ڈیٹا لیکس کیس میں عدالت نے صحافی شاہد اسلم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل پر جیل بھیج دیا۔سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں اور ٹیکس کی تفصیلات ایف بی آر سے لیک ہونے کے کیس کی اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی۔ایف آئی اے نے صحافی شاہد اسلم کو عدالت میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے مسترد کردیا اور صحافی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا۔

متعلقہ خبریں