اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کی معروف کاروباری اور میڈیا شخصیت ظفر صدیقی طویل علالت کے بعد دبئی میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق ظفر صدیقی کینسر کے مرض میں متبلا اور متحدہ عرب امارات کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
اہل خانہ کی جانب سے نماز جنازہ یادیگرکوئی اطلاع ابھی تک جاری نہیں کی گئی ۔
مزیدپرھیں:راولپنڈی میں پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد
ظفرصدیقی کی وفات کے بعد تعزیت کا سلسلہ شروع ہو گیاہے،ظفرصدیقی پاکستانی میڈیا کی دنیا میں ایک ممتاز شخصیت تھے۔
ان کا انتقال میڈیا کے منظر نامے میں ایک دور کے خاتمے کی علامت ہے۔
ظفر صدیقی نے کے پی ایم جی میں تقریباً دو دہائیاں گزاریں اور پھر ٹی وی انڈسٹری میں قدم رکھا۔
فنانس اور مینجمنٹ میں ان کی مہارت نے میڈیا میں ان کے منصوبوں کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی۔
ٹیلی بز کے آغاز میں بھی ان کااہم کردارتھا،اس کے بعد انہوں نے پورے مشرق وسطیٰ میں سی این بی سی بزنس نیٹ ورک شروع کرکے اپنا اثر و رسوخ بڑھایا۔
صدیقی نے 2005 میں سی این بی سی پاکستان اور 2007 میں سی این بی سی افریقہ قائم کیا، اس کے علاوہ 2009 میں سماء ٹی وی کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا۔















