اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما، سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت ابھی تک اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھی، پی ٹی آئی ابھی بھی چاہتی ہے کہ ملکی معیشت تباہ ہوجائے۔
شیری رحمٰن نے بانیٔ تحریکِ انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کی مذمت کی ۔
مزیدپڑھیں:توہین مذہب معاملہ، سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست کی آج ہی سماعت کافیصلہ
اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، بانی پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی تصدیق افسوسناک ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کو ڈیفالٹ کی نہج پر چھوڑ کر گئے تھے۔















