اہم خبریں

آسٹریلوی وومن ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی

برسبین(نیوز ڈیسک) آسٹریلوی وومن ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی۔تفصیلات کے مطابق برسبین میں ہونے والا میچ بارش کے باعث 40 اوورز تک محدود کردیا گیا جس میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے8 وکٹوں پر 160 رنز اسکور کیے۔جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف باآسانی 29 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے لچ فیلڈ اور میک لیننگ نے نصف سنچریاں اسکورکیں۔
اس فتح سے میزبان ٹیم کو 3 ایک روزہ میچز کی سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ دوسرا ون ڈے بدھ کو برسبین میں ہی کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں