اسلام آباد (اے بی این نیوز) نگران حکومت کی جانب سے لیے گئے قرضوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں، جاری اعلامیہ کے مطابق نگران دور حکومت میں 19830 ارب روپے کا ڈومیسٹک قرض لیا گیا
سابقہ مدت میں 19862 ارب روپے قرض لیا گیا ،نگران دور میں 17934 ارب روپے کا مقامی قرض واپس کیا گیا،سابقہ مدت میں 14031 ارب روپے قرض واپس کیا گیا تھا،نگران دور میں مقامی قرض کا نیٹ فلو 1796 ارب روپے
مزید پڑھیں :قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی دور میں لیے گئے ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات پیش
ریکارڈ،سابقہ مدت میں نیٹ فلو 5831 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا،سابقہ مدت کے مقابلے قرضوں میں 67 فیصد کمی ہوئی،نگران حکومت کو 22 فیصد کی پالیسی ریٹ ورثے میں ملا،سابقہ مدت کے دوران پالیسی کی اوسط شرح 19.5 فیصد تھی،نگران حکومت نے مقامی قرض کی پروفائل بہتر کرنے کے اقدامات کئے،نگران دور میں ٹریژری بلز کا حجم 1.6 ٹریلین روپے تک آگیا،
سابقہ مدت میں ٹریژری بل کا حجم 3.3 ٹریلین روپے تھا،حجم کم ہونے سے حکومتی مالیاتی ضروریات کم کرنے میں مدد ملی،نگران حکومت نے 3.9 ارب ڈالر کا بیرونی قرض لیا،سابقہ مدت میں 8.4 ارب ڈالر کا بیرونی قرض لیا گیا،نگران حکومت نے 3.6 ارب ڈالر کا بیرونی قرض واپس کیا،سابقہ مدت میں 5.4 ارب ڈالر کا بیرونی قرض واپس کیا گیا۔















