اہم خبریں

سیشن جج ناصر جاوید رانا اسلام آباد کی احتساب عدالت تعینات

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     ) سیشن جج ناصر جاوید رانا کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج کے طور پر تعینات کر دیا گیا،وزارت قانون کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی منظوری دے دی ،اسلام آباد ہائی کورٹ سے ناصر جاوید رانا کے جج احتساب عدالت تعیناتی کا

مزید پڑھیں :احتساب عدالت نیب کے دائرہ اختیار میں نہ آنے والے کیسز کو متعلقہ فورم پر بھجوا سکتی ہے، وفاقی وزیر قانون

نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،پہلے سے تعینات جج محمد بشیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی،جج محمد بشیر بطور او ایس ڈی اسلام آباد ہائیکورٹ کو رپورٹ کریں گے،سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند کا اسلام آباد کے سیشن جج ایسٹ تعینات ،رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے تبادلوں اور تعیناتی کے نوٹیفکیشنز جاری کیے

متعلقہ خبریں