اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام اور سیاسی شمولیت یقینی بنانا ناگزیر ہے، افسوس ہے کہ قابل افراد کو سیاست سے نکالا جا رہا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوسٹنگ بزنس نیٹ 2024 کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب میں صدر عارف علوی نے کہاکہ نوجوان ووٹرز کا جمہوری نظام پر اعتماد کا اظہار قابل تحسین ہے، اگر نظام پر نوجوانوں کا اعتماد متزلزل ہوا تو یہ ملکی مفاد میں نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام اور سیاسی شمولیت یقینی بنانا ناگزیر ہے، مالیاتی شمولیت عوام کی سیاسی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔
مزیدپڑھیں:آدڑہ موڑ شہریوں کیلئے موت کا پیغام بن گیا
صدر مملکت نے کہا کہ سوشل میڈیا ویب سائٹس کی بندش کی وجہ تنقید کا سامنا کرنے کیلئے فکری صلاحیت کی کمی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگر معاملے پر توجہ نہ دی گئی تو پاکستان خام افرادی قوت بغیر ویلیو ایڈیشن کے ہی برآمد کرے گا،
انہوں نے کہاکہ چین نے تعلیم اور صحت پر سرمایہ کاری سے اپنے کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالا۔















