اہم خبریں

کھاد بحران،نگران حکومت قابو پانے کیلئے سر گرم

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )نگران حکومت کھاد کے بحران پر قابو پانے کیلئے سر گرم ،وزارت صنعت و پیداوار نے ملک بھر میں کھاد کی بلا تعطل سپلائی شروع کردی،وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ کاشتکاروں کو یومیہ 5 ہزارٹن کھاد فراہمی شروع کردی گئی ہے،نیشنل فرٹیلائزرز لمٹیڈ کمپنی کے

مزید پڑھیں :ملک میں کھاد کا بحران،کسان پر یشان

ذریعے کاشتکاروں کو کھاد فراہمی جاری ہے ،حکومت نے 2 لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن کھاد درآمد کی ہے،کھاد کے بحران پر قابو پالیا جائے گا وزیر تجارت و صنعت و پیداوار، کھاد کے ناجائز منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی،وفاقی اور صوبائی انتظامیہ متحرک ہے،ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کو سرکاری نرخ پر گیس کی فراہمی یقینی بنائے۔

متعلقہ خبریں