عوام کا مینڈیٹ چرانے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے،فہمیدہ مر ز ا

جامشورو(نیوزڈیسک)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنما فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، اٹھارویں ترمیم کو مذاق بنا دیا گیا ہے، اب سندھ کے عوام چپ نہیں بیٹھیں گے۔

پنجاب جا کر کہتے ہیں شیر خون چوس رہا ہے، سندھ میں کون خون چوس رہا ہے، الیکشن کے بعد ہم پر ایف آئی آر کاٹی جا رہی ہیں، سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، اگر ایسا مزید ہوا تو دما دم مست قلندر کرکے دکھائیں گے۔

جمعہ کو مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، جب تک سندھ کے حقوق نہ دلادیں چین سے نہیں بیٹھیں گے، سندھ کو کالونی بنا دیا گیا، ہر بار سندھ کا سودا کر دیا جاتا ہے، دھاندلی کس نے کروائی، آج بچے بچے کی انگلیاں آپ کی طرف ہیں۔

مزیدپڑھیں:بلوچستان کے ضلع کوہلو سے گیس کے ذخائر دریافت

ان کا کہنا تھاکہ چاہتے ہیں سندھ کی سطح پر اتحاد کریں، اتحاد میں وہ تمام جماعتیں شامل ہوں جن کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ، سندھ کے لوگ بھی اب اپنے موقف پر کھڑے رہیں گے،

فہمیدہ مر زا نے کہا کہ نام نہاد جمہوریت کا لبادہ اب اتر چکا ہے، ہم حقیقی جمہوریت کیلئے جدوجہد کریں گے، یہ الیکشن کمیشن اور انتخابات نامنظور ہیں۔