راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے ہے کہ ہفتے کو پورے ملک میں پُرامن احتجاج کریں گے، دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں، جو جماعتیں سمجھتی ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی وہ بھی احتجاج میں شرکت کریں۔
بانی پی ٹی آئی کو الیکشن سے متعلق بریفنگ دی، ریکارڈ کے مطابق تحریک انصاف 180 سیٹیں جیت چکی ہے، ہمارا ایک پوائنٹ ایجنڈا تھا کہ ہم پاور پولیٹکس نہیں کریں گے، پیپلز پارٹی سے مذاکرات ہوئے ہیں نہ ہوں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا ہر فورم پر دفاع کریں گے،
مزیدپڑھیں:برطانیہ میں بھی جعلی پاکستانی پاسپورٹ کا اسکینڈل سامنے آ گیا
انہوں نے کہاکہ جو جماعت 20 سیٹیں مشکل سے جیت سکی، اس کو حکومت دی جا رہی ہے، الیکشن نے عوام کی آزادی کا تعین کرنا تھا۔















