اہم خبریں

تحریک انصاف ایم ڈبلیو ایم کے ذریعے خصوصی نشستیں حاصل نہیں کرسکے گی؟

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیے مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) پاکستان کے ذریعے خصوصی نشستیں حاصل کرنا مشکل ہوگیا ۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے کوئی ترجیحی فہرست جمع نہیں کروائی گئی، الیکشن ایکٹ کی دفعہ 104 کے تحت ترجیحی فہرست جمع کرانے کا وقت بھی گزر چکا ہے۔

الیکشن ایکٹ کے تحت سیاسی جماعتیں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تک ترجیحی فہرست جمع کر سکتی ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کی تاریخ کے بعد ترجیحی فہرست میں تبدیلی یا شامل کرنا ممکن نہیں۔

مزیدپڑھیں:کون کہاں سے کامیاب،نوٹیفکیشن جاری

الیکشن ایکٹ کے مطابق فہرستوں میں ترجیح کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کسی کا نام نکالا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم نے قومی اسمبلی کی ایک نشست جیتی تھی۔

متعلقہ خبریں