لاہور(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے چیئرمین جہانگیرترین نے پارٹی عہدہ چھوڑنے اور سیاست سے کنارہ کشی کااعلان کردیا،
تفصیلات کے مطابق پیر کو جاری اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس الیکشن میں میری حمایت کی اورمیں کامیابی پر اپنے مخالفین کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ میں پاکستانی عوام کی مرضی کا بے حد احترام کرتا ہوں، اس لیے میں نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور سیاست سے یکسر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:مسلم لیگ ن کی پیپلز پارٹی کوبڑی پیشکش
انہوں نے لکھاکہ میں آئی پی پی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے لکھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میں ذاتی حیثیت میں اپنی صلاحیت کے مطابق اپنے ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔
I would like to thank everyone who supported me in this election and want to offer my congratulations to my opponents. I have immense respect for the will of the people of Pakistan. Therefore, I have decided to resign from my position as Chairman IPP and step away from politics…
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) February 12, 2024
آخر میں انہوں نے کہاکہ انشا اللہ آئندہ چند سالوں میں پاکستان ترقی کی منازل طےکرتا نظرآئیگا.
پاکستان زندہ باد!