اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اتحادی پارٹیوں سے مشاورت جاری ہے، پاور شیئرنگ سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی،
ابھی تک وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے نام کا پارٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، بات چیت مکمل ہونے پر میڈیا کے ذریعے قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ جو بھی فیصلہ کریں گے مشاورت سے کریں گے اور اعلان کریں گے۔
پیر کومریم اورنگزیب نے حکومت بنانے سے متعلق بیان میں کہاکہ اتحادیوں اور سیاسی مشاورت کے نتیجے میں وزیراعظم کا نام متفقہ طور پر طے کیا جائے گا،
مزیدپڑھیں:اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالت کے احاطے سے کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا
انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ محمد آصف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، پارٹی واضح کرنا چاہتی ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار کا نام ابھی طے نہیں ہوا۔
پارٹی کے سینیئر رہنما خواجہ محمد آصف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ پارٹی واضح کرنا چاہتی ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار کا نام ابھی طے نہیں کیا گیا۔ اتحادیوں اور سیاسی مشاورت کے نتیجے میں یہ نام متفقہ طور پر طے کیا جائے گا۔ اس ضمن میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 12, 2024















