اہم خبریں

جماعت اسلامی کا اگلا امیر کون ہوگا؟تین نام سامنے آگئے

لاہور(نیوزڈیسک)جماعت اسلامی کے نئے امیر کا انتخاب 31 مارچ کو کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اتوار کوترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی مکمل جمہوری جماعت ہے، دستور کے مطابق ہر سطح پر باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں اور امیر جماعت اسلامی کا انتخاب ہر 5 سال بعد دستورکے مطابق ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیر کے انتخاب کے لیے صدر انتخابی کمیشن نے رہنمائی کے لیے 3 ناموں کا اعلان کیا ہے جن میں سراج الحق، لیاقت بلوچ، حافظ نعیم الرحمٰن شامل ہیں۔

مزیدپڑھیں:بلوچستان ،وزرات اعلیٰ کیلئے اہم نام سامنے آگئے

ترجمان کے مطابق تمام مراحل 31 مارچ تک مکمل ہوں گے اور اپریل میں صدر الیکشن کمیشن راشد نسیم نتائج کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ خبریں