اہم خبریں

خوشاب کے ریٹرننگ آفیسر کی استعفے سے متعلق خبرجھوٹی نکلی

خوشاب(نیوزڈیسک)سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ خوشاب کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد صہیب جنہوں نے 8 فروری کے عام انتخابات کے دوران بطور ریٹرننگ آفیسر ڈیوٹی سرانجام دی تھی نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق استعفے کی کوئی وجہ بتائے بغیر صہیب نے کہا کہ انہوں نے 35 سال سروس کوخوب انجوائے کیا،لیکن گزشتہ دو،تین دن ان کے لیے ایک ڈراؤنا خواب تھا، رپورٹس میں ان کا یہ بھی حوالہ دیا گیا کہ وہ اپنے استعفیٰ کی وجوہات بتانا نہیں چاہتے۔

مزیدپڑھیں:وزارت عظمیٰ کی دوڑ،زرداری کے رابطے،بلاول فیورٹ ہو گئے

تاہم حقائق کی جانچ پڑتال سے ثابت ہوا ہے کہ صہیب کے استعفے سے متعلق خبریں جعلی تھیں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں تھی۔

متعلقہ خبریں